ملائیشین طیارے کی گمشدگی یا آغوا یا تباہی
ملائیشیا سے پاکستان آنے کے لیئے پہلے انڈونیشیا ، برما ،بنگلہ دیش پھر بھارت یا سری لنکا سے لازمی گزرنا پڑتا ہے
ملائیشیا سے پاکستان آنے کے لیئے پہلے انڈونیشیا ، برما ،بنگلہ دیش پھر بھارت یا سری لنکا سے لازمی گزرنا پڑتا ہے
ملائیشین طیارے کی گمشدگی یا آغوا یا تباہی اس وقت ایک سوال کی صورت میں الیکٹرانک میڈیا یاپرنٹ میڈیا پھر ان کے زریعے تمام دنیا کے عوام الناس میں زیر بحث آرہا ہے دانشوروں لال بھجکڑوں کی فوج طیارے کے آغوا کے حوالے سے یہ سمجھے بغیر کہ گمشدہ طیارے کا رخ کیا تھا اور روٹ کیا تھا؟؟؟
پاکستان کو اس کی گمشدگی یا مبینہ اغواکا حصہ بنانے کے لیئے کوشان ہے حالانکہ جغرافیہ کا معمولی طالب علم بھی یہ بات جانتا ہے کہ ملائیشیا سے پاکستان آنے کے لیئے پہلے انڈونیشیا ، برما ،بنگلہ دیش پھر بھارت یا سری لنکا سے لازمی گزرنا پڑتا ہے جس کے بعد پاکستان کے کسی بھی مقام تک پہنچ سکتا ہے اس دوران طیارے کو کم از کم تیس ہزار فٹ کی بلندی پر ہی رہنا پڑتا ہے
جب کہ ایک دوسرا بڑا روٹ جو نقشے کے مطابق بنتا ہےبرما چین پھر پاکستان تک کا ہوتا ہے جس پر گزرنے کے لیئے کم از کم 30ہزار فٹ کی بلندی سے گزرنا پڑتا ہے اس روٹ کو کبھی استعمال کیا گیا اس کی اطلاع آج تک نہیں ملی ہے
ایک تیسرا روٹ جو نقشے کے مطابق بنتا ہے وہ یہ کہ ملائشیا سے انڈونیشیا پھر بحیرہ ہند پر سے گزرتے ہوئے سری لنکا ( درمیان میں برطانوی اور فرانسیسی بحیری اڈے بھی موجود ہیں جب کے امریکی بحری بیڑے کا مرکز بھی اسی حصے میں موجود ہے ) پھر پاکستان میں داخل ہو جائے
ایک چوتھا روٹ بھی نقشے کے مطابق بنتا ہے کہ جہاز پہلے انڈونیشیا کے اوپر سے گزرے پھر آسٹریلیا کی حدود میں داخل ہونے کے بعد بحیرہ ہند پر آئے جس کے بعد مکمل طور پر بحیرہ ہند پر سے گزرتے ہوئے ( درمیان میں برطانوی اور فرانسیسی بحیری اڈے بھی موجود ہیں جب کے امریکی بحری بیڑے کا مرکز بھی اسی حصے میں موجود ہے )پاکستان کی حدود میں داخل ہوجائے یہ دونوں روٹ ایس طرح کے ہیں کہ کتابوں میں تو بہت اچھے لگیں گے مگر عملی طور پر اس وقت جو جدید ترین ٹیکنالوجی مئیسر ہے اس کے مطابق یہ ممکن ہی نہیں ہے کہ مذکورہ جہاز اوپر دئے گئے دونوں آخری روٹوں کو اختیار کرتے ہوئے پاکستان کی حدود میں داخل ہوجائے اس لیئے صرف اور صرف ایک ہی راستہ ممکن ہے کہ ملائیشیا سے جہاز کو پاکستان لانے کے لیئے بھارت کے اوپر سے گزارا جائے اور کیا یہ ممکن ہے کہ بھارتی حکومت کسی بھی ایسے طیارے کو جو تخریب کاری کے لیئے آغوا کرکے پاکستان لایا جارہا ہو پاکستان بھارت کے اوپر سے گزار کر پاکستان لے جانے کی اجازت دے دے ؟؟؟؟
No comments:
Post a Comment